ریاست اورسیاست ڈاکوئوں کی متحمل نہیںہوسکتی: محمدناصراقبال خان

May 29, 2021

لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ ہماری ریاست اورسیاست ڈاکوئوں کی متحمل نہیںہوسکتی۔اسلحہ کی نوک پرلوٹ مارکرنیوالے ڈاکوئوں اورووٹ کے بل پرقومی وسائل میں نقب لگانیوالے قومی چوروں کیخلاف ایک ساتھ آپریشن کلین اپ ازحد ضروری ہے۔قوم کاخطیرسرمایہ صرف کرنے کے باوجود نیب قومی چوروں کا احتساب کرنے میں ناکام رہا۔جس وقت تک ایوانوں میں چوروں کاآناجانالگارہے گااس وقت تک ڈاکو ئوں کوزندانوں تک محدودنہیں کیاجاسکتا۔زندہ نوجوان کے اعضاء کاٹنا اورپھراسے دلخراش انداز سے قتل کرناقیامت کامنظرتھا،حکومت کی ناکامی سے ریاست کی بدنامی ہوئی۔ محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ لگتا ہے اگرزندہ انسان کے اعضاء کاٹنے کاواقعہ منظرعام پرنہ آتا تووزیراعظم ڈاکوراج کیخلاف ایکشن اورآپریشن کے احکامات صادر نہ کرتے۔

مزیدخبریں