خدمت کی سیاست  عبادت سے کم نہیں ہوتی:رفاقت علی 

May 29, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے یوم تکبیر کی تقریب میں حلقہ کے عوام کی بھرپور شرکت سے واضح ہوگیا ہے کہ میاںجاوید لطیف حلقہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں میاں جاویدلطیف کے جیل میںہونے کے باوجود ان سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تکبیر کے جلسہ میں لیگی رہنمائوں ،کارکنان اور حلقہ کے عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی خدمت کی سیاست کسی عبادت سے کم نہیں ہوتی میاں جاوید لطیف نے حلقہ کے عوام کے معیارزندگی کی بلندی اور حلقہ کی تعمیر وترقی کی سیاست کرکے عوام کے دل جیتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں