گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما وسابق چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن ہی موثر تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔ عوام افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے ویکسی نیشن پر توجہ مرکوز کریں تاکہ خود کو محفوظ کر کے وباء کو پھیلنے سے روکاجاسکے۔ حکومت کی جانب سے شہر بھر میں ویکسی نیشن سنٹرز کھولنے کا مقصد عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے جس کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کوششیں اور اقدامات ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کو حکومت کی جانب سے کرونا ویکسی نیشن کی مفت سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ شعور او رآگاہی کی کمی کی وجہ سے بعض لوگ کرونا ویکسین بارے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ کسی طرح بھی درست نہیں ہے۔
ویکسین ہی کرونا سے موثر تحفظ فراہم کرسکتی ہے:شیخ عامر رحمان
May 29, 2021