لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سابق صدر بیلم حسنین نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتی ہے پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کاسرکاری سطح پر بائیکاٹ کیاجائے جنہوں نے کشمیرکاسوداکیاوہ فلسطین کے حق میں کیسے کرداراداکریں گے پی ٹی آئی کو صرف کریڈٹ لیناآتاہے عملی طورپریہ بالکل زیروہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بزدارسرکارنے پنجاب کا بیڑہ غرق کردیاہے یہ ہماری جان کیسے چھوڑیں پاکستان پیپلزپارٹی نیازی اینڈکمپنی کاپیچھانہیں چھوڑے گی۔