عقیدہ ختم نبوت کے محافظ روزمحشر شفاعت رسول کریم ؐ کے حقدار ٹھہریں گے:عزیزالرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیزالرحمن ثانی و دیگر نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمدیؐ کے حقداربنیں گے ،عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے ،اسلام کی بنیا د جس عقیدے پر قائم ہے وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن