لاہور(سٹی رپورٹر)موٹاپا، امراض قلب، ذیابیطس، فالج، جگر کی بیماریوں سمیت بہت سے امراض کا سبب ہے۔ موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی، متوازن غذا اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنا اور روزانہ سیر کو عادت بنانا ہوگا جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 2 ارب سے زائد افراد موٹاپے کا شکار ہیں اگر یہی شر ح جاری رہی تو 2025ء تک دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار مریضوں کی تعداد 2.7 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔پاکستان سوسائٹی آف گیسٹروو انٹرالوجی واینڈوسکوپی کے صدرپروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب اور نائب صدر ڈاکٹر اسرار الحق طور نے امراض ہاضمہ کے عالمی دن کے موقع پر جنرل ہسپتال میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں موٹاپے کی شرح مردوں سے زیادہ ہے۔