حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی:حافظ ذاکر الرحمن 

موڑکھنڈا(نامہ نگار) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ حکمران قوم کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تیار کریں۔ لوگ گرمی ،دھوپ اور بھوک برداشت کر سکتے ہیں لیکن ختم نبوت پر سمجھوتہ کبھی نہیں کریںگے۔ حکمران یورپی یونین کو پیغام دیں کہ اس ملک میں نبی کریم ؐ کے غلام زندہ ہیں جوختم نبوت قانو ن میں نرمی برداشت نہیں کریں گے۔ آپ نے ان خیالات کا اظہارموڑکھنڈا میںمرکز اہلحدیث قدس میں خطبہ جمعہ اور بعد ازپریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز مسائل کا شکاراور بحرانوں میں گھرا ہوا ہے ،مہنگائی بے روزگاری کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔جس پر قابو پانے میں حکمران ناکام ہیں۔ غربت اور بحرانوں پر قابو پانے کیلئے حکومتی اور معاشرتی سطح پرریاست مدینہ کے قیام کیلئے کوشش کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...