حکومت مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشش جاری رکھے گی:صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81چوہدری محمد صدیق مہر نے یونین کونسل 57کا دورہ کیا اور شفیق اچھا گجر کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی ۔اس موقع پر انہوں نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جس طرح گزشتہ سال ساڑھے 7کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھا کر اہل علاقہ کے دیرینہ مسئلہ کا خاتمہ کیا تھا اسی طرح علاقہ کے دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے شبانہ روز کام جا ری ہے اور عوام کے تمام مسائل کا خاتمہ کر انکی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔ اس موقع پر عاطف گجر، لقمان کھوکھر، مہر اشرف، صابر و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...