مودی حکومت کشمیری عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے:حاجی عبدالرشید 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ایپکا کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی طرح فلسطین کے حالات پر بھی پاکستانی عوام کی گہری نظر ہے اپنے مظلوم مسلمان بھائیوںکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید گھمبیر ہوچکے ہیں مودی حکومت کشمیری عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہئے، انہو ںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے جس دن سے کشمیر کا اسٹیٹس بھارتی حکومت کی طرف سے تبدیل کیا گیا ہے اس وقت سے کشمیری مودی سرکار کے بدترین مظالم کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...