بزدارحکومت میں 6’’ریڈی میڈ ‘‘وزیراعلیٰ ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی حکومت میں 6 ریڈی میڈ وزیر اعلی ہیں جو ان کے خلاف سازش کرتے ہیں۔عثمان بزدار جس غیر اخلاقی طریقے سے آئے ہیں خود گھر جائیں تو اچھا ہے۔پنجاب اسمبلی میںایک اور پندرہ رکنی گینگ سامنے آیا ہے۔عثمان بزدار خود گرنے والے ہیں ہم انہیں کیوں گرائیں۔شیخ رشید نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں ۔ شیخ رشید کی ناک کے نیچے صحافیوں پر حملوں کے واقعات ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا یو م تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن