گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سیدنا امیر حمزہ ان نفوس مقدسہ میں شامل ہیں جن کی دین اسلام کیلئے خدمات مینار نور اور روز روشن کی طرح عیاں ہیں جن سے فیضیاب ہوکر ہم دین و دنیا کی حقیقی منزلیں سمیٹ سکتے ہیں۔ صاحبزادہ محمد داد رضوی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریمؐ کو اپنے چچا حضرت امیر حمزہ ؓ سے مثالی محبت تھی،آپ اکثر اپنے چچا امیر حمزہ کے مزار پر تشریف لے جاتے یہی وجہ ہے کہ آج بھی مدینہ منورہ حاضر ہونے والے آپ کے مزار پر ضرور حاضری دیتے ہیں۔ صاحبزادہ محمد داد رضوی نے کہا کہ100سال قبل مقام احد پر بعض شریروں نے حضرت امیر حمزہؓ کا گنبد شریف شہید کردیا کاش کوئی مسلمان حکمران اس کو دوبارہ تعمیر کرنے کی سعادت حاصل کرکے مزید فیوض و برکات حاصل کرے۔