جیلوں میں حریت رہنمائوں کی زندگی کو خطرات،ایجنسیاں  زہر دے سکتی ہیں: مشعال ملک

اسلام آباد (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اشرف صحرائی کے بعد بھارتی جیلوں میں قید حریت راہنماں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں،بھارتی ایجنسیاں حریت راہنماں کو زہر دے سکتی ہیں،ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔جمعہ کو اپنے جاری بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ ہزاروں خواتین بھی بھارتی قید میں ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹر عاشق فکتو تیس سال سے جیل میں قید ہیں،بھارتی فوج نے ان کی  بیگم آسیہ اندرابی کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے 16 سال سے سید محمد اشرف کو بھی جیل میں قید کر رکھا ہے،محمد اشرف کے ایک بھائی کو بھارتی فوج نے دوہزار میں شہید کیا،حریت راہنما یاسین ملک پر بھی جھوٹے مقدمات منائے گئے،مسرت عالم کو بٹ بھی بھارتی غیر قانونی قید میں ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے چوبیس سالہ لڑکی انشا  کو بھی گزشتہ دو سال سے حراست میں لے رکھا ہے،انشا  کے بوڑھے باپ کو بھی بھارتی فوج نے حراست میں لے رکھا ہے،انشا اور اس کے  والد کو جھوٹا کیس بنا کر گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن