سرسنگیت میں نوجوان گلوکاراعظم خان وطن یارکا اپنے فن کا مظاہرہ 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام میوزیکل پروگرام سرسنگیت میں نوجوان گلوکاراعظم خان وطن یارنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،یہ پروگرام کورونا کی وبا کی وجہ سے آن لائن نشرکیا گیا۔ثقافتی تقریبات پرپابندی کے پیش نظرآن لائن پروگراموں میں نوجوان فنکاروں کوپلیٹ فارم مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اعظم خان وطن یاراردو،پنجابی اورپشتوکے نوجوان ابھرتے ہوئے فوک گلوکارہیں،اعظم خان وطن یارنے پنجاب آرٹس کونسل میں میوزک کلاس میں موسیقی کی تربیت حاصل کی،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ نوجوان فنکارملک کا سرمایہ ہیں جن کوکسی صورت مایوس نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن