راولپنڈی(جنرلر پورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی نے کہا ہے پنجاب کے 20 اضلاع کے تعلیمی ادارے بند کر کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کرنا تعلیم دشمنی ہے حکومت بچوں کو امتحانات کی تیاری کے لیے 1 ماہ کا وقت دے حکومتی اقدامات کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کے مستقبل بارے بہت فکرمند ہیں حکومت بچوں کے تعلیمی نقصان کے ازالہ فوراً تعلیمی ادارے کھول دے، تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھ کر طلباء وطالبات کو تعلیم سے دور کیا جا رہا ہے جو تعلیم دشمنی ہے کرونا کنٹرول ہو چکا تمام شعہ جات کھل گئے لیکن تعلیمی اداروں کی بندش سمجھ سے بالا ہے حکومت شعبہ تعلیم کو بچانے کے لیے فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کر ے۔
تعلیمی ادارے بند کر کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کرنا تعلیم دشمنی ہے، راجہ الیاس کیانی
May 29, 2021