راولپنڈی(جنرل رپورٹر)موجودہ حکومت چھوٹے سرکاری ملازمین کا استحصال نہیں بلکہ انکا خیال و ہمدردی کرے اور سکیل ایک تا سولہ کے ہاوُس رینٹ، میڈیکل الاوُنس اور کنوینس الاوُنس میں عدم تفاوت دور کر کے آئندہ بجٹ 22-2021 میں یکساں شرح اور ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے اعلان کرے، ان خیالات کا اظہار ایس ای ایس کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پنجاب محمد شفیق بھلوالیہ اور بی ٹی اے کے مرکزی صدر عبدالستار خاں، عبداللہ خاں مرکزی سیکریٹری جنرل اور حافظ شاہد لطیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یکساں پے سٹریکچر اور الاوُنسز سے عدم تفاوت دور کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ نان گزیٹڈ ملازمین کا زیادہ احساس کیا جائے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں یہ تفریق ختم کرکے یکساں اصول لاگو کیا جائے اور خصوصا چھوٹے سرکاری ملازمین سکیل ایک تا سولہ کو تنخواہوں اور الاوُنسز میں خصوصی ریلیف دیا جائے تاکہ انکی مشکلات کم ہو سکیں ۔