راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی وقاص سکندری نے سپورٹس کمپلیکس، ڈبل روڈ پر قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، سنٹر میں موجود ڈاکٹرز نے ان کو ویکیسنشن لگانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر موجود شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ ویکسینیشن سنٹر میں بہترین انتظامات کئے گے ہیں اور وسیع پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا ایس او پیز کا بھی معائنہ کیا اور تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔