گکھڑمنڈی(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پرڈرائیور کی آنکھ لگی گئی،ٹرالر آنے جانے والے ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھ گیا، 60سالہ ڈرائیور نذیر احمد سکنہ فتو منڈ شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ڈرائیور کو اونگھ آنے سے ٹرالر ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکرانے کے بعد جی ٹی روڈ کے ڈیوائیڈر کو توڑ کر سڑک کنارے بنے ہوئے مزار کی دیوار سے جاٹکرایا ،متوفی کے ورثاء نے ٹرالر کے ڈرائیور سے صلح ہونے کے بعد معاف کردیا۔