حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت) چوکی سکھیکی کے قریب مٹی ڈالتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی ایک مکان سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں مکان کی چھت گرگئی اور چار بچے ملبہ تلے دب کر شدید ذخمی ہوگئے جنھیں ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ھسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔