بجلی کے ہوش ربا پسینہ آور بل صارفین کو 26 مئی کو موصول ہو گئے 

مٹھیال (نامہ نگار ) ماہ مئی 2021 کے بجلی کے ہوش ربا پسینہ آور بل صارفین کو 26 مئی کو موصول ہو گئے جبکہ انہیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 مئی ہے کسی صارف کو ہزاروں روپوں سے کم بل موصول نہیں ہوا جنہیں دیکھ کر صارفین بجلی ششد رہ گیا ہے ہر وزیر اپنی کارکردگی دکھا رہا ہے بجٹ سے قبل بلوں کی قیمتوں میں اضافہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کا نوٹس لیں صارفین بجلی کا کہنا ہے کہ ہم سولر سسٹم کا بھی استعمال کر رہے ہیں اس کے باوجود ہمیں ہزاروں روپوں کے بل بھیج کر ذہنی دبائو کا شکار کر دیا ہے موجودہ مہنگائی میں غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہے گندم 2200 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے جبکہ چھوٹا گوشت 600 روپے کلو ، چھوٹا گوشت تو عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے  اگر یہ قرضہ عوام نے واپس کرنا ہے تو وزراء کی فوج ظفر موج کو ختم کرنا ہو گا اب عوام کیلئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا ہے کسی شاعر نے سچ کہا ہے کہ ’’ تازہ ہوا کے شوق میں اتنے نہ در بنا کہ دیوار گر پڑے ‘‘ ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...