کراچی(وقائع نگار) لیاقت آباد میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی مزید 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی،لیاقت آباد نمبر 9 میں گیس لیکج کے دھماکے سے گھر کی چھت اور چھجہ گرنے کے واقعے میں دو بچے دوران علاج چل بسے جن میں 6 سالہ ذین ولد فرحان اور 2 سالہ زینب دختر عمران شامل ہیں،گزشتہ رات واقعے میں40 آصف وسیم اور 6 سالہ عبدالہادی جاں بحق ہوئے تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا ائیر کنڈیشن کے کمپریسر میں ہوا تھا، ائیر کنڈیشن کی وائرنگ کمزور ہونے کی وجہ سے ذور دار دھماکا ہوا جس کی وجہ سے پانچویں منزل کی چھت اور چھجہ گر گیا۔
لیاقت آباد گیس لیکج دھماکے میں 2بچوں سمیت ہالاکتوں کی تعداد 4ہوگئی
May 29, 2021