کراچی(نیوز رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی پی ٹی آئی رہنما رزاق باجوہ اپنے حلقے عیسی نگری میں طارق گل ماسٹر اللہ دتہ کی دعوت پر فلد لفیا پینیتی قاستال چرچ کا دورہ کیا اس موقع پر پی ٹی آئی
یو سی عہدیداران ڈاکٹر خان ولی نصیر خان رینٹل پرویز ذیشان گل بھی ہمراہ تھے چرچ انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنماں کو کو بتایا کہ ہمارے چرچ پر کچھ لوگ قبضہ کرنا چاہتے ہیں ایک دن ہمارے خلاف جھوٹی درخواست دیتے ہیں ہیں جھوٹے الزامات لگاتے ہیں پولیس کو جھوٹی ہمارے خلاف کمپلین کر کے بلیک میل کرتے ہیں آپ ہمارے ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنما ہیں ہماری عبادت گاہوں کو کو قبضہ گیروں سے بچائیں ایم پی اے جمال صدیقی اور رزاق باجوا نے مسیح بھائیوں کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی عبادات جاری رکھیں ہم کسی کو ایسی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عبادت گاہوں پر قبضہ کرے اور امن و امان کا مسئلہ پیدا کریں یہ عمران خان کا دور ہے اس قسم کی حرکات کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا ہم قبضہ گیروں کو خبردار کرتے ہیں وہ باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی عیسی نگری ہمارا انتخابی حلقہ ہے پی ٹی آئی رہنما نے چرچ کا دورہ بھی کیا اور علاقہ عوام سے ملاقاتیں کیں جلد دونوں فریقین کو ایم پی او آفس میں بٹھا کر کر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے پی ٹی آئی کے کارکنان پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت صوبائی گورنر اپنے عیسائی بھائیوں کے ساتھ ہیں چرچ پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنماں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جلد آئی جی سندھ سے ملاقات کرکے کے عیسی نگری میں منشیات گنڈا گردی قبضہ گیری کا خاتمہ کیا جائے گا۔