اسلام آباد(نا مہ نگاربھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ایٹمی دھماکے خطے میں طاقت کے توازن کے لیے ضروری تھے 28 مئی کو پاکستان دنیا کی ساتویں جبکہ پہلی اسلامک ایٹمی ریاست بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا محمد ذیشان ، مرکزی ناظم عمومی سردار مظہر، ارسلان کیانی ،اسامہ قریشی، بلال عباسی، ز کوان اور عبدالوہاب نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام یوم تکبیر و فلسطین طلبہ کارواں کے شرکاء سے خطاب میں کیا کارواں راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اختتام پذیر ہوا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کے جس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئیے اس دن پورے عالم اسلام میں خوشی کا سماں تھا حتی کے عراق و فلسطین میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں کے آج مسلمان ایٹمی پاور بن گئے انکا مزید کہنا تھا کے پاکستان عالم اسلام کی امیدوں کا محور و مرکز ہے واحد اسلامی نیوکلئیر سٹیٹ ہونے کے ناطے پورے عالم کے مسلمانوں کی امیدوں کا محور ہے ۔
نیوکلئیر سٹیٹ ہونے کے ناطے پاکستان مسلمانوں کی امیدوں کا محور
May 29, 2021