کراچی(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں اپنی بیوی کو مبینہ قتل کا الزام مخالفین پر ڈالنے کا معاملہ،پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم دلدار کو عدالت پیش کر دیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت حسین سولنگی نے ملزم کو دو روزہ جسمانی پر پولیس کے حوالے کردیا،جج شفقت حسین سولنگی نے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ پولیس ذرائع کاکہناہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کیا اور پسٹل چچا کو دے کر پانچ افراد کے گھر میں گھس کر قتل کا ڈارمہ رچایا،مقتولہ کے شوہر کے چچا نے پلان بنایا اور سارا الزام مخالفین پر ڈال دیاپولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے ۔