کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ غزوہ احدمسلمانوں کی تاریخ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے جس میں مسلمانوں کے لئے رہنمائی بھی ہے یہ بات انہوںنے غزوہ احد کی مناسبت سے قاری تاج محمد مکی کی دعوت پر لانڈھی میں مذہبی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی طارق مدنی نے کہا کہ احد کے غزوہ میں نبی کریمﷺ کے چچا حضرت امیر حمزہؓ سمیت 70صحابہ کرامؓ شہید ہوئے دراصل معرکہ بدر کے بعد ہی اہل مکہ نے مسلمانوں سے ایک بھرپور جنگ لڑ کر اپنی شکست کا بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیاتھا اور اس سلسلے میں معرکہ آرائی کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کے بعد کفار کے تین ہزار جنگجوؤں پر مشتمل لشکر نے مدینہ پر چڑھائی شروع کردی اس موقع پرنبی کریمﷺ کی ذاتی رائے تھی کہ مدینہ میں قلعہ بندہوکر مقابلہ کیا جائے لیکن بعض اکابر صحابہ کرامؓکھلے میدان میں جنگ کرنے کے حامی تھے جن میں حضرت امیر حمزہؓ بھی شامل تھے چنانچہ نبی کریمﷺ نے اصحابؓ کی رائے کا احترام کرتے ہوئے فیصلہ فرمادیا کہ جنگ کھلے میدان میں ہوگی اور یوں نبی کریمﷺ نے ایک ہزار کی نفری لیکر مدینہ سے جبل احد کی جانب کوچ کیا لیکن عبداللہ بن ابی راستے ہی میں 300افراد واپس لیکر چلا گیایعنی ایک تہائی حصہ منافقین پر مشتمل ہوچکا تھا ۔
غزوہ احداسلامی تاریخ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔ طارق محمود مدنی
May 29, 2021