دو نادرا ملازمین اور یو سی سیکریٹری کو ایک ایک سال قید کی سزا 

کراچی(وقائع نگار) ایف آئی اے اسپیشل کورٹ کراچی میں مرحوم امریکی خاتون کی فیملی ٹری میں جعل سازی کرکہ جائیداد پر قبضہ سے متعلق کیس میں عدالت  نے نادرا کے دو ملازمین اور سابق یو سی کونسلر کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے دو نادرا ملازمین اور یو سی سیکریٹری کو ایک ایک سال قید کی سزا سنا دی ، ملزمان میں محمد بابر لودھی، محمد شبعان اور محمد حنیف شامل ہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے مرحومہ امریکی خاتون کی کراچی میں موجود جائیداد پر قبضہ کرنے کیلئے  جعلی شناختی کارڈ کا اجراء کیا ،ملزمان نے جعلی شناختی کارڈ بنا کر یو سی کونسلر سے نادرا فارم کی تصدیق بھی کرائی، مرحوم امریکی خاتون کے تین بچے امریکہ میں مقیم تھے جبکہ چوتھی خاتون کا نام جعل سازی سے مرحوم امریکی خاتون کے نادرا فیملی ٹری  (family tree)میں شامل کیا گیا،ملزمان کو ایف آئی اے، انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن