ایٹمی دھماکے سے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا، اسلم خان فاروقی

May 29, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی وچیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے 23ویں یوم تکبیر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ 28مئی یوم تکبیر ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے ملکی تاریخ کا ایک سنہرا اور اہم دن ہے اس دن دشمن ملک کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ہم نے ایٹمی دھماکہ کر کے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ نامورو ممتازسائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے پاکستان عا لم اسلام میںپہلا اور دنیا میںساتواں  ایٹمی پاور ملک ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے وطن عز یز کی تر قی ، استحکام اورخوشحالی کا سفر برداشت نہیں ہورہا ہے اور وہ سخت کھسیاٹ میںہے اور اس کھسیاٹ میں وہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھارہا ہے تاہم کشمیریوںکے حوصلے بلند ہیں اور وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں