2021تک پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ روٹری کا مشن ہے ،دردانہ ارشد

کراچی(نیوز رپورٹر)2021تک پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ روٹری کا مشن ہے یہ بات روٹری کلب آف کراچی کریک کی پریذیڈینٹ اور اسسٹنٹ گورنر دردانہ ارشد نے ظہرانے کے موقع پر کہی اس موقع پرروٹری انٹرنیشنل3271کے نومینی ڈسٹرکٹ گورنر2022-23 سید تحزیب کاظمی ،پی ڈی جی محمد سلیم رائو اورڈی آر دلاورحسین آبڑو بھی موجود تھے دردانہ ارشد نے کہاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ صرف پاکستان اور افغانستان میں ہی پولیو کیسز موجود ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور روزگارکی فراہمی روٹری انٹرنیشنل کے اہم مقاصد میں شامل ہے جس کے لئے تمام روٹرین اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے روٹری نے متعدد پروجیکٹس پر کام کیا ہے اور ای لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اس موقع پرروٹری انٹرنیشنل3271کے نومینی ڈسٹرکٹ گورنر2022-23 سید تحزیب کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی مشکل صورتحال میں بھی روٹرین سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں روٹرین بغیر رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود روٹرین خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں جو مختلف پروجیکٹس کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں سید تحزیب کاظمی نے کہاکہ انشائ￿ اللہ بہت جلد روٹرین پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر دیں گے کیونکہ وقتاََ فوقتاََ روٹری کی جانب سے پولیو مہم چلائی جا رہی ہے اور دور دراز کے علاقے جہاں صحت کی سہولیات اور صحت کے مراکز موجود نہیں ہیں وہاں ہیلتھ ورکرز پہنچ کر پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں اس موقع پرپی ڈی جی محمد سلیم رائو نے کہا کہ روٹری کی جانب سے ای لائبریری کا قیام قابل تحسین اقدام ہے جس سے لاکھوں بچے جوتعلیم سے محروم تھے وہ بھی کتب بینی کی طرف راغب ہو رہے ہیں جبکہ کورونا کی وجہ سے اسکولز بند ہوچکے ہیں اور اور شرح خواندگی نہ ہونے کے برابر پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ کیونکہ صحتمند پاکستان روٹری کا مشن ہے اس لئے وہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر رہا ہے کیونکہ ان علاقوں کی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اپنا علاج معالجہ نہیں کر وا سکتے جبکہ اکثر افراد تو اپنے مرض سے ہی لا علم ہیں محمد سلیم رائو نے کہا کہ روٹری میں شامل تمام روٹرین تمام منصوبوں کی نگرانی کر کے انہیں جلد از جلد مکمل کروا رہے ہیں تا کہ عوام کو صحت،تعلیم اور روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

ای پیپر دی نیشن