نواب شاہ(بیورو رپورٹ)آل سندھ سیکریٹری یونین کاؤنسل شہید بینظیرآباد کے ملازمین نے پریس کلب کے سامنے محمد صالح زرداری، امان اللہ گورچانی، اسد علی بروہی، راشد کیریو، نظیر سیال کی قیادت میں مظاہرہ کیا کہ اور الزام لگایا کہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ ہم یوسی سیکریٹریوں سے ناانصافی کررہے ہیں، ملازمین نے کہا 99 یوسی سیکریٹریز کے بعد سندھ بھر کے 459 یوسی سیکریٹریوں کی ڈیوٹیوں کو بلاجواز مشتبہ قرار دیا گیا ہے جو ہم ملازمین کے ساتھ ناانصافی ملازمین نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے افسران بلاجواز ہم یوسی سیکریٹریوں ذہنی ٹارچر کرکے ہمیں پریشان کررہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ملازمین نے بلاول بھٹو زرداری، فریال ٹالپر سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
نوابشاہ میں یو سی سیکرٹریوں کا مظاہرہ
May 29, 2021