ٹنڈوآدم (نامہ نگار)منکرین ِ ختم نبوت وگستاخ رسول کی شرعی سزانافذ کی جائے۔تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان ،شبان ختم نبوت سندھ ،پاسبان ختم نبوت کی جانب سے ملک بھر میں ’’یوم نجات‘‘ منایاگیا،متعددمقامات پر یوم نجات کانفرنسزسے خطاب میں مفتی محمد طاہرمکی ،مولانا محفوظ الرحمان شمس،حافظ عبدالرحمان الحذیفی،قاری محمد عارف شیخ،حافظ میراسامہ سموں ،قاری محمد ابراہیم سموں ودیگر نے کہا ہے کہ قادیانیوں سے ہماری کوئی ذاتی جنگ نہیں وہ ایک جھوٹے مدعی نبوت ہی نہیں بدترین گستاخ رسول ،گستاخ خدااور گستاخ صحابہ مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی بلکہ نبی سے بھی افضل کرکے مانتے ہیں ،ان عقائدکو سپریم کورٹ نے 1993ء میں اپنے تاریخی فیصلے میں نقل کیا ہے،ایسے عقائدہرمسلمان کی برداشت سے باہر ہے ،ہم تمام قادیانیوں کو کھلے عام اسلام کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ محمد عربی کی پاک ختم نبوت کے دامن سے وابستہ ہوجائیں ،مفتی محمد طاہر مکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں منکرین ختم نبوت کیخلاف سیدناصدیق اکبر نے سب سے پہلا جہادکیااور انہیں قتل کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ گستاخ رسول ہی نہیں منکرین ختم نبوت کی شرعی سزابھی سزائے موت ہے اور موجودہ حکومت تو ’’مدینہ کی ریاست ‘‘قائم کرنے چلی ہے نیازی حکومت فوری طور پر گستاخ رسول اور منکرین ختم نبوت کی شرعی سزاسزائے موت نافذ کرے ۔