پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن -31مئی کو منایا جائے گا اس دن کومنانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھرمیں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ڈاکٹر ز اور پروفیسر ز کے تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں سے بچائو کے متعلق عوام میں شعوراجاگرکرنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔