خیبر پی کے کا بجٹ یکم جون کو پیش ہوگا، حجم  12 کھرب، ترقیاتی میزانیہ 4 کھرب سے زائد


پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ یکم جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے اور ترقیاتی بجٹ چار کھرب روپے سے زیادہ ہو گا۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ۔ صوبائی حکومت سال 23-2022 کا بجٹ یکم جون  2022ء کو اسمبلی میں پیش کرے گی۔  وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی اور این ایچ سی پی کی مد میں ملنے والے فنڈز میں رکاوٹیں ڈال سکتی ہے تاہم صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر اپنے حق کے لیے زور ڈالیگی۔ ہم جو بجٹ میں اعلان کرتے ہیں وہ دیتے بھی ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن