نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے مجسمے کو پتھروں اور ہتھوڑے کی مدد سے تباہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہندو انتہا پسند جواہر لال نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ مقامی پولیس بھی حرکت میں آئی اور 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔