منسک(شِنہوا)بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹرکھرینن نے کہا ہے کہ ملکی محافظوں کی تعداد میں اضافے کے لیے ملیشیا قائم کی جائے گی۔بیلاروس 1 ٹی وی چینل کے مطابق، وزیر دفاع نے بتایا کہ قومی سلامتی ودفاعی تربیت کی سالانہ اسمبلی میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملیشیا بنانے کا حکم دیا ہے۔گرودنو علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ولادیمیر کارانیک نے کہا کہ اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے فوج کی بجائے اب ملیشیا کو تعینات کیا جائے گا جس سے فوج صرف جنگی مشن انجام دے سکے گی۔ملٹری سیکورٹی اور اسٹیٹ ڈیفنس کی سالانہ اسمبلی جمعہ کو منعقد ہوئی، جس میں ایگزیکٹو کمیٹیوں کے چیئرمین اور ملک کے علاقائی ملٹری کمشنرزنے شرکت کی۔
بیلاروس کا ملکی دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے ملیشیا بنانے کا اعلان
May 29, 2022