قاہرہ(شِنہوا)الجزیرہ نیوز چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا شکار ہے جس سے خاص طور سے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے سخت مشکلات پیدا ہوئی ہیں جن میں سے اکثر غیر سفید فام ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بہت سے امریکی کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہواہے، تاہم اجرتوں میں یہ اضافہ زیادہ تر حالات میں مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔امریکی معیشت میں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جو حکومت کے 1.4 فیصد کے نظر ثانی کے ابتدائی تخمینہ سے بھی نیچے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی معیشت میں تنزلی کی وجہ بڑا تجارتی عدم تعاون ہے۔امریکہ نے درآمدات پر زیادہ خرچ کیا۔تجارتی خسارے کی وجہ سے پہلی سہ ماہی میں امریکی جی ڈی پی میں 3.2 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
امریکی معیشت میں انحطاط،مہنگائی سے کم آمدنی والے خاندان شدید مشکلات کا شکارہیں:الجزیرہ
May 29, 2022