فارسی ادب کی ترویج فلاحی معاشرے کی تشکیل کا باعث ہے: طاہر رضا، رضا ناظری 

May 29, 2022

 لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ایرانی قونصلیٹ محمد رضا ناظری نے کہا کہ فارسی ادب کی ترویج روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کا باعث ہے۔ بر صغیر میں مسلم تخلیقی فکر کے ارتقامیں،فارسی زبان وا دب نے کلیدی کردار ادا کیا۔ خطے میں صوفیاء اسلام کے ملفوظات و اشعار اور حقائق و معارف کا غالب حصہ فارسی زبان پر مشتمل ہے۔ امہات کتب تصّوف میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کی کشف المحجوب اسی لاہور میں لکھی گئی، جوکہ فارسی زبان و ادب کا عظیم سرمایہ اور تصّوف وطریقت اور شریعت معرفت کے علوم کا بہترین خزانہ ہے، وہ خانہ فرہنگ ایران میں ڈاکٹر زریں عظمیٰ نازیہ، استاذ شعبہ فارسی پنجاب یونیورسٹی کی کتاب "نوای زریں "کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ 

مزیدخبریں