اسلام آباد(خبرنگار) ڈائریکٹوریٹ آف حج اسلام آباد(وزارت مذہبی امور )کے زیر انتظام حجاج کرام کیلئے ایک روزہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ 148 حجاج کرام کو دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے جن میں سے 113 ضیوف الرحمن نے تربیتی پروگرام میں شمولیت کی آج کے میزبان ندیم کی طرف سے حجاج کی تربیت کیلئے نشستوں کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ سٹینڈ بائی بجلی کے جنریٹر کا بندوبست بھی موجود تھا اور بجلی جانے کی وجہ سے تربیت میں کچھ خلل پیدا نہ ہوا اور ملٹی میڈیا کے ذریعے تربیت بغیر کسی تعطل جاری رہی اللہ کے مہمانوں کے لئے ٹھنڈے پانی اور طعام کا اعلٰی بندوبست بھی کیا گیا تھاٹرینرز نے ملٹی میڈیا پریزینٹیشن کے ذریعے تربیت دی شروعات ابوبکر ندیم نے تلاوت جبکہ فرحان قیوم نے ہدیہ نعت پیش کیاانتظامی امور میں تنویر اصغر کوآرڈینیٹر حاجی کیمپ اور کرنل ظفر اقبال عاصم عمرہ اور زیارت مدینہ منورہ مفتی مقبول الرحمن حج کرنل ظفر اقبال عاصم شامل ہیں۔