لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور28ارب سے دو ہزار روپے ایک کروڑ خاندانوں کو دیے جائیں گے یہ قوم سے مذاق ہے یہ مطالبہ انہوںنے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میںکیا۔ صدارت شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے کی ۔ اجلاس یںجنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی ، سیکرٹری اطلاعات کنول نسیم، نائب صد سمعیہ طارق ، نازیہ حسین ،امنہ اشفاق تاج، سینئر رہنما ثمرین ایڈووکیٹ اور عنبرین نے شرکت کی۔