عجائب گھر کی عمارت کو محفوظ بنانے کیلئے پراجیکٹ جلد مکمل ہوگا: احسان بھٹی 

لاہور(کلچرل رپورٹر ) لاہور عجائب گھر کی تاریخی عمارت کو محفوظ بنانے اور سیکیورٹی سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پچاس ملین کے پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ٹوررازم احسان بھٹی نے میوزیم کی بلڈنگ کے بحالی پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میوزیم پوری دنیا میں علاقائی ثقافت، تاریخ اور آرکیالوجی کے نوادرات کے  حوالے سے اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔ اس کی بحالی اور ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن