سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی برکینا فاسو میں مسلح گروپوں کے ہاتھوں50 افراد کے قتل کی مذمت

اقوام متحدہ (آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے برکینا فاسو کے مشرقی صوبے مدجواری میں مسلح گروپوں کے ہاتھوں تقریبا 50 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور برکینا فاسو کے حکام سے اپیل کی کہ وہ مجرموں کی شناخت اور جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے برکینا فاسو کی کوششوں میں مدد جاری رکھنے کے لیے عالمی ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن