کراچی(نیوز رپورٹر) پٹنی مسلم یوتھ لیگ کے صدر محمد انور پٹنی نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کرنے کی بجائے اشرفیہ اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرکے بجٹ خسارہ پورا کرے۔پی پی آئی کے مطابق پٹنی مسلم یوتھ لیگ کے صدر محمد انور پٹنی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں کارکنوں کی کم ازکم ازجرت میں اضافہ کے اعلان پر جلد عمل کریں اور پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمتوں کے فیصلوں کو واپس لیا جائے۔
پٹرول، ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں: انور پٹنی
May 29, 2022