پاکستان کو جون میں چین سے اڑھائی ارب ڈالر کا قرض ملے گا: وزارت خزانہ

May 29, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان کو جون میں چین سے اڑھائی ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین اس تجارتی قرض کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے اور باقاعدہ معاہدہ جون میں متوقع ہے۔
چین، قرضہ

مزیدخبریں