حکومتی جماعتوں کا چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق، وہ باعزت آدمی عہدہ قبول نہیں کریں گے: فواد چودھری


 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی جماعتوں نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی، جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ملاقات کے بعد زیر غور آیا ہے۔ قبل ازیں چیئرمین نیب کے لئے پانچ نام زیر غور تھے جن میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے علاوہ جسٹس (ر) دوست محمد، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق وفاقی سیکرٹری اخلاق تارڑ اور سابق اٹارنی جنرل عرفا ن قادر شامل تھے۔ دریں اثناء  تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام آرہا ہے، میرے خیال میں وہ ایک دیانتدار اور باعزت آدمی ہیں، کوئی بھی باعزت آدمی اس طریقے سے چیئرمین نیب نہیں لگے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...