24گھنٹے میں 1067ٹریفک حادثات‘718افراد زخمی 

May 29, 2022

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1067روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  718افرادزخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔495معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔صوبائی درالحکومت 309متاثرین کیساتھ پہلے  نمبرپررہا۔
ملتان 83حادثات میں  81متاثرین کیساتھ دوسرے اورفیصل آباد 78حادثات میں84متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
 

مزیدخبریں