فیروزوالہ( نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کیلئے مثبت انداز میں فرائض سرانجام دیں۔