کوئٹہ میں ’’پاک فوج تجھے سلام‘‘ ریلی نکالی گئی

کوئٹہ ( اے پی پی) پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام ’’پاک فوج تجھے سلام، پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی نکالی گئی۔ قیادت  بلوچستان لیڈیز ونگ کی صدر صائمہ عرفان اور مرکزی نائب صدر امداد علی چانڈیو نے کی۔مقررین نے  کہا ہم کوئٹہ پریس کلب پر ملک دشمن عناصر کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں ہمارا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ  ہے۔اس موقع پر لیڈیز ونگ حنا الیس  سندس سنیل نسرین رشید صنوبر سہیل ثناور مسیح سیسیلیا ایم نور شمائلہ اعجاز رومیو سید عرفان ندیم اکبر کاکڑ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ شرکائ￿  نے پاک فوج کے حق میں پاک فوج زندہ باد ،جیوے جیوے پاکستان پاکستان زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد، ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن