تھائی رگبی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ‘پاکستان سے پہلا مقابلہ آج

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام ایشیا رگبی ڈویژن ٹو چیمپئن شپ آج پنجاب سٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان رگبی یونین کے صدر عارف سعید نے ایشیا رگبی کے چیف ایگزیکٹو جونی سٹاورینو، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گیتھ جلاجل،سیکرٹری پی آ ریو سلمان شیخ، پاکستان رگبی ٹیم کے کوچ گرٹ مولڈر، کپتان حماد صفدر، تھائی لینڈ کے کوچ ویت پونگ،کپتان پتارپھت سوریچنی،چیف سلیکٹر پاکستان رگبی یونین رضوان ملک کے ہمراہ کیا۔پہلا ٹیسٹ میچ آج شام ساڑھے سات بجے جبکہ دوسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائےگا۔ اس ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کرجائےگی۔ 

 اس موقع پر تھائی لینڈ ٹیم کے منیجر سنیت میتھاون، ایشیا رگبی کے میڈیا منیجر خرم ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔ صدر پاکستان رگبی یونین عارف سعیدنے کہاکہ تھائی لینڈ کی رگبی ٹیم اور ایشیا رگبی کا شکریہ جو یہاں کھیلنے آئے۔ پاکستان رگبی یونین بہترین طریقے سے یہ ٹورنامنٹ آرگنائز کر رہی ہے۔ بطور یونین ہم اپنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گیتھ جلاجل جن کا تعلق اردن سے ہے کا کہنا تھا کہ ایشیا رگبی پاکستان رگبی یونین کی شکرگزار ہے۔ یہ 2019ءکے بعد ایشیا رگبی کا پہلا15 سائیڈ کیلنڈرایونٹ ہے۔ پاکستان رگبی یونین نے ہمیشہ ہی شاندار طریقے سے ٹورنامنٹ منعقد کیے ہیں۔ پاکستان رگبی ٹیم کے کپتان حماد صفدر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے کافی محنت کی ہے میچز جیت کر ڈویژن ون کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ تھائی لینڈ کپتان پتارو بھت کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو گرم موسم میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم اچھی رگبی کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...