شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے عمران خان کے آزادی مارچ کو ناکام شو قرار دیتے کہا ہے کہ قوم نے پی ٹی آئی کے فسادی مارچ کا حصہ نہ بن کر ملکی جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ناکام بنادی ہے ، عمران نیازی اقتدار سے باہر نکل کر بھی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہے چار سالہ دور حکومت نے ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا صرف بنی گالا بیٹھ کر اقتدار کے مزے لوٹے اور اب قوم کو بیرونی سازش کا بھاشن دے رہا ہے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک ، ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں عوام کا جو حال کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ملک و قوم کو بیرونی قرضوں اور مہنگائی کی چکی میں جھونک دیا گیا۔