مہنگائی :تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں

May 29, 2022

میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں ۔گزشتہ 2ماہ کے دوران تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں ،بھٹوں پر اینٹوں کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، جبکہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔سریا ، سمینٹ ، ریت ، بجری ، اینٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد نئے تعمیر ہونے والی عمارتوں کا کام روک گیا ہے جبکہ کارروباری افراد کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے مجبورا قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے۔تاجروں نے سریا، سیمنٹ سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے ۔محنت کشوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ تعمیراتی کام سے متعلقہ اشیا کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے۔

مزیدخبریں