راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنما سابق امیدوارااین اے 60،سابق رکن قومی اسمبلی منصورحیات ٹمن اوردیگرمسلم لیگی رہنماں نے کہاہے کہ وطن عزیزپاکستان کوبھارتی عزائم کے مقابلے ناقابل تسخیربنانے،دنیاکی ساتویں اورعالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنانے کاسہراجہاں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے علاوہ قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کے سرہے جنہوں نے اس وقت کے امریکی صدربل کلنٹن کی 5ارب ڈالرکی پیشکش کوٹھکراکربھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6دھماکے کرکے پاکستان کوایٹمی طاقتوں میں شامل کرلیایہ اعزازاللہ تعالی نے ہمارے قائدمیاں نوازشریف کوعطاکیاہے انہوں نے اپنی جان،اپنی حکومت اوراپنی سیاست دائوپرلگادی لیکن امریکہ سمیت دنیاکی کسی بھی طاقت کے سامنے قوم کا سرجھکنے نہیں دیااگرمیاں نوازشریف کی جگہ عمران خان ہوتے تویہ بین الاقوا می پیدائشی بھکاری ڈالروں کے عوض پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کاسوداکرلیتے ہیں ایسے کارنامے صرف اسلام، ملک اورقوم سے محبت کرنے والے ہی کرسکتے ہیں ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیوم تکبیرکے موقع پرسجادخان لورزکے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں راولپنڈی کے مسلم لیگ ن کے مرداورخو اتین کی کثیرتعدادنے شرکت کرکے اپنے قائدمیاں نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیااورانہیں ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا اس موقع پریوم تکبیرکے حوالے سے 24کلووزنی کیک بھی کاٹاگیا سیدپیرعادل گیلانی سابق میئراسلام آباد،مسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب کے سیدحامدشاہ،نعیم پاشا،رضوان ککو،صالحین قر قریشی،خورشیدانور،حکیم سیدمحمودسروسہارنپوری،شیخ تنویر،شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی رہنما ملیحہ حسین،میمونہ ایڈووکیٹ،زرینہ ایڈووکیٹ،غزالہ بشیر،سمیت متعددرہنماں نے بھی خطاب کیا۔
نواز شریف نے 5ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکراکر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا منصور حیات ٹمن
May 29, 2022