عثمان مختار اورمدیحہ امام کی مختصر فلم ’’ایک تو تم عورتیں‘‘ کی پزیرائی

کراچی (کلچرل رپورٹر )اپنی غیرمعمولی اداکاری اور خاص طور پرمنتخب کرداراداکرنے کیلئے معروف عثمان مختارنے SeePrimeکی تازہ ترین مختصر فلم  'ایک تو تم عورتیں'  میں ایک بار پھر اپنے کردار کی عمدگی کے ساتھ ادائیگی کے ذریعے خواتین کو عزم وحوصلے کا زبردست پیغام دیا۔ندیم بیگ کی ہدایتکاری اور مرکزی کردار میں مدیحہ امام کی اس نئی مختصر فلم میں ان تمام خواتین اور ہوم ورکرزکو خراج تحسین پیش کیا گیاہے جن کے بغیر عالمی وباسے مقابلہ ممکن نہ تھا۔ اس کے علاوہ روزمرہ زندگی میں بھی ان کی اہمیت کو اجاگرکیا گیاہے۔اس مختصر فلم میں عثمان مختار نے نہایت عمدگی سے اس گھنائونے روپ کو پیش کیاگیا ہے کہ معاشرے اور گھر میں مرد کس طرح  عورتوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔انہوں نے اس کردار کو حقیقت کار وپ دیا ہے اور دکھایا ہے کہ مرد کس طریقے سے عورتوں کے ساتھ جارحانہ رویّہ  برتتے ہیں اور ناانصافی کرتے ہیں جس کا آغازان کے گھروں سے ہوتاہے۔ہم سب یہ جانتے ہیں کہ وبا کتنی خطرنا ک تھی اور اس مدت کے دوران میں ہمارے معاشرے کی خواتین نے پرعزم مائوں، بیٹیوں، بہنوں اور ساتھی کارکنوں کے طور پرصورتحال کو سنبھالااور دنیا بھر میں اس وبا کا مقابلہ کیا۔عثمان مختار نے اس فلم کے بارے میں کہا،" یہ پروجیکٹ میرے دل کی آواز ہے۔ میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ ہمارے معاشرے میںعموماََ عورتوں کو عزت نہیں دی جاتی بلکہ الٹا ان کی مسلسل تحقیر کی کوشش کی جاتی ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے ایک ایسے پروجیکٹ پر کام کرنے کا موقع ملاجس میںایسے موضوع کو سامنے لایاگیا ہے اور ایسے بیانیے پر روشنی ڈالی گئی ہے جس کو اکثرنظر اندا ز کیا جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ وبا ہمارے لئے کتنا بڑا چیلنج تھی اور ایسے مشکل وقت میں ہم نے اپنی زندگیوں میں خواتین کی  اہمیت کو پہچاناجنہوں ہمارے مکانوں کو گھر بنایا اور ان کو اس طرح سراہا جس کی وہ مستحق ہیں۔"صنف آہن میںناظرین کے دل جیت لینے والی شاندار پرفارمنس کے بعدعثمان مختار نے SeePrimeکی تازہ ترین مختصر فلم میںاپنے کردار میں جان ڈال کرایک بار پھر مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔

ای پیپر دی نیشن